سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ کی چیمپیئن فالکنز ٹیم کو ٹرافی دی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
سعودی ولی عہد تقریب میں پہنچے تو فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر شاہی ترانہ بجایا گیا۔
#صور_واس pic.twitter.com/uuvHU0q2TT
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 25, 2024
ای سپورٹس ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن سعودی دارالحکومت ریاض میں 3 جولائی سے 25 اگست تک آٹھ ہفتے تک جاری رہا۔
پہلے ایڈیشن میں 22 عالمی چیمپیئن شپ ہوئیں۔ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ پروفیشنلز پلیئرز نے تقریبا 500 ایلیٹ انٹرنیشنل ٹیمیں تشکیل دیں۔
سعودی فالکنز نے 5 ہزار 665 پوائنٹس سکور کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔ ڈچ ٹیم 2 ہزار 545 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سوئس ٹیم 2 ہزار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
ٹیموں نے تین ملین ڈالر کے انعامات کے لیے مقابلہ کیا۔
سمو #ولي_العهد يتوج الفريق السعودي "فالكونز" الفائز ببطولة #كأس_العالم_للرياضات_الإلكترونية.#ولي_العهد_في_EsportsWorldCup#حفل_التتويج_EsportsWorldCup#EsportsWorldCup#واس pic.twitter.com/WrXC1nmwnw
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 25, 2024