ای سپورٹس ورلڈ کپ : چینی کھلاڑی نے 3 لاکھ ڈالر کا مقابلہ جیت لیا
ای سپورٹس ورلڈ کپ : چینی کھلاڑی نے 3 لاکھ ڈالر کا مقابلہ جیت لیا
بدھ 21 اگست 2024 20:15
زینگ ژوجو نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کہا 'میری بیوی میری خوش قسمتی ہے'۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس ورلڈ کپ میں اب تک کے سب سے سنسنی خیز گیمز میں چینی کھلاڑی زینگ ژوجو نے غیر متوقع طور پر Street Fighter 6 ٹورنامنٹ جیت لیا۔
عرب نیوز کے مطابق چینی کھلاڑی زینگ ژوجو نے مقابلہ جیتنے کے بعد ٹرافی اٹھانے کے بعد کہا 'میری بیوی میری خوش قسمتی ہے'۔
چینی کھلاڑی نے جذباتی انداز میں شاندار ٹرافی اٹھائی تو ان کے آنسو جھلک آئے جس کے فوری بعد ان کی بیوی ایلینا انہیں کو گلے لگانے کے لیے سٹیج پر آئیں۔
ریاض بلیوارڈ سٹی کا قدعیہ ایرینا میں موجود پرجوش شائقین نے زوردار تالیوں کی گونج میں چینی کھلاڑی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر زینگ ژوجو نے جذباتی انداز میں کہا ’ یہاں آنے سے قبل بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا اپنی فیملی کو مت لے جائیں آپ صرف گیم پر توجہ رکھیں۔
ژوجو نے کہا میری بیوی میرے لئے خوش قسمت ثابت ہوئی جو میں نے Fighter 6 گیمز کے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں تین لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
35 سالہ زینگ نے اپنی بیوی 29 سالہ ایلینا کو ساتھ لانے پر کہا یہ نہایت خاص موقع تھا جب میری بیوی یہ کامیابی دیکھنے کے لیے یہاں موجود تھی۔
زینگ نے بتایا کہ چین کے شہر گوانگزو میں رہتے ہیں اور انکی بیوی کا آبائی شہر چانگشا ہے جہاں ایک ٹورنامٹ میں ملاقات ہوئی اور محبت کے بعد انہوں نے دسمبر 2021 میں شادی کر لی۔
اس موقع پر ایلینا نے کہا ’اپنے شوہر کو سٹریٹ فائٹر 6 کے فائنل میں کامیاب ہوتا دیکھنا ایسا احساس ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
سٹریٹ فائٹر 6 کے فائنل سے قبل سنیچر 10 اگست کو چینی ویلنٹائن ڈے تھا لیکن میں اس دن انتہائی مصروف تھا اور میری پوری توجہ گیم پر تھی، یہ کامیابی میرے لیے اچھا جشن منانے کے لیے یادگار ہے۔
چینی کھلاڑی نے کہا ’ یہاں موجود بہت سے لوگ کہیں گے کہ ہم تمہارے پرستار ہیں اور پسند کرتے ہیں لیکن اگر میں ہار جاتا تو وہ کہتے آپ کو ابھی مزید سیکھنا چاہئے یا آپ کو یہ نہیں کرنا چاہئے تھا ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن اچھا کھیلوں یا برا میرے لئے میری بیوی خوش قسمی کا ستارہ ہے، وہ ہر مرحلے میں میرے ساتھ ہے۔