ابتدائی معلومات کے مطابق ’مسلسل بارش اور ناقص مٹیریل کا استعمال چھت گرنے کی وجہ بنی۔‘
آج اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور موسلادھار بارش جاری ہے۔
پیر کو محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تین روز میں پنجاب، خیبر پخونخوا، سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب ممکنہ بارشوں کی پیش گوئی کے بعد وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلٰی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، کوہستان، چترال، سوات، شانگلہ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلٰی سندھ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اکثر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
ممکنہ شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سندھ کے وزیراعلٰی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی سندھ نے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ڈویژنل کمشنرز کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کراچی کے کچھ علاقوں میں موسلادھار اور طوفانی بارش کا بھی امکان ہے جن میں خصوصاً مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے ملیر، گلشن حدید، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، قائد آباد، جوہر اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر کراچی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔
آئی جی کی طرف سے گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات سے لیس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے گزارش ہے کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔