Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے طالبعلم ہلاک، گیارہ زخمی

حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک طالبعلم ہلاک اور ڈرائیور سمیت گیارہ زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی بیرئیر سے ٹکرا کر شارع حتا لطباب کے کنارے ریتیلے ایریا میں الٹ گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
قائم مقام کمانڈنٹ اسسٹنٹ برائے آپریشنز افیئرز میجر جنرل سیف المزروعی کا کہنا ہے زخمی طلبہ کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کوئی شدید زخمی نہیں ہوا۔
 امارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا گاڑی میں بارہ طلبہ سوار تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایشیائی ہیں۔
امارات میں گاڑی میں مسافروں کی حد کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے۔

شیئر: