Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی الجزیرہ کے حامی کیوں بن گئے؟

 قاہرہ ..... اسرائیل کے معروف ماہر ابلاغ یونی بن مناہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل میں الجزیرہ قطری چینل کے دفاتر بند نہ کئے جائیں۔2006ءکے دوران لبنان کے ساتھ جنگ کے موقع پر بھی اسرائیل میں الجزیرہ چینل کے دفاتر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے اسرائیلی حکام نے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ قطری چینل کو بند نہیں کیا جائیگا۔ اسی میں ہمارا فائدہ مضمر ہے۔ اسرائیلی ماہر ابلاغ یونی بن مناہم کا کہناہے کہ الجزیرہ بیرون ملک اسرائیل کیخلاف کوئی مہم نہیں چلا رہا جبکہ قطر کے حکمرانوں کے ساتھ اسرائیل سفارتی روابط قائم کئے ہوئے ہے۔ اس کی بدولت اسرائیل چینل کے مالکان سے کوئی بھی مطالبہ پورا کراسکتا ہے۔ اسرائیلی قلمکار کا کہنا ہے کہ الجزیرہ چینل عرب رائے عامہ بنانے کیلئے قائم ہے۔ اسی نے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کو مشتعل کیا تھا۔

شیئر: