Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو 30 برسوں سے کلاسک کاریں جمع کر رہے ہیں

سعودی شہری کے پاس 14سے زیادہ  کلاسک کاریں ہیں ( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی شہری مشعل المسعری 30 برسوں سے  کلاسک کاریں جمع کررہے ہیں اور انہیں روزانہ سفر کےلیے استعمال بھی کرتے ہیں۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مشعل المسعری کا کہنا تھا انہیں بچپن سے ہی کلاسک کاریں پسند ہیں اور ہر کار کی ایک خاص معنی اور پہنچان ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا’ ان کے پاس 14سے زیادہ  کلاسک کاریں ہیں جن میں ایک گرین کار ماڈل 78، ایک لیمن یلو ماڈل 77 اور دیگر شامل ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کاریں صرف ڈیکوریشن کے لیے نہیں ہیں۔ فیسٹول میں شرکت کے ساتھ انہیں  روزانہ سفر کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں‘۔
مشعل المسعری نے کہا کہ ’کچھ کاریں فروحت نہیں کرسکتا، ان میں لیمن یلو اور گرین کار شامل ہیں‘۔

شیئر: