Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فالکنز اور مصری سلور سٹارز کا مشترکہ ایئر شو، فضا میں رنگ بکھیر دیے

مصر انٹرنیشنل ایئر شو 2024 کے پہلے ایڈیشن کی تیاری کا حصہ ہے۔(فوٹو: ایکس وزارت دفاع)
 سعودی فالکنز اور مصری ایئر شو ٹیم سلور سٹارز نے مشترکہ ایئر شو میں شرکت کی ہے۔ مصر کے شہر نیو العلمین کی فضا میں رنگ بکھیر دیے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ ایئر شو مصر انٹرنیشنل ایئر شو 2024 کے پہلے ایڈیشن کی تیاری کا حصہ ہے۔
 ایئر شو مصری وزارت دفاع، فضائیہ، شہری ہوابازی، خلائی ایجنسی اور مصری ایئرلائن کے تعاون سے 3 سے 5 ستمبر تک نیو العلمین شہر میں ہورہا ہے، جس میں ایئر اور ایرو سپیس نمائش کی جائے گی۔
 اس ایئرشو کا مقصد مشرق وسطی اور افریقہ کے ایرو سپیس سیکٹر میں مینو فیکچرنگ، ڈیجیٹلائزیشن کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ دفاعی اور خلائی انڈسٹری کے ایک علاقائی مرکز کے طور پر مصر کی پوزیشن کی مضبوط کرنا ہے۔
ایئر شو میں 100 سے زیادہ ممالک اور 300 سے زیادہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ بڑے اداروں کی شرکت متوقع ہے۔
امارات بھی ایئر شو میں شرکت کے دوران اپنے پویلین میں جدید ایرو سپیس اور دفاعی ٹیکنا لوجی کی نمائش کرے گا۔

شیئر: