فشریز ریسرچ سینٹر ماہی گیری لائسنس کے اجراء میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ فوٹو واس
بحیرہ احمر کے ساحل کے قریبی علاقے جازان میں جھینگا مچھلی پکڑنے کا سیزن اتوار یکم ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جو کہ مارچ کے آخر تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق جازان میں فشریز ریسرچ سینٹر مقامی ماہی گیروں کی مدد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
فشریز ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل مہند بن عبدالعزیز خوجی نے بتایا ہے ’مرکز ماہی گیری کے لائسنس کے اجراء میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔‘
مہند بن عبدالعزیز نے اس بات پر زور دیا کہ جھینگے کی ماہی گیری کے لیے موسم کا تعین کرنا جھینگا مچھلی کی افزائش کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
فشریز ریسرچ سنٹر کا مقصد اعلی غذائیت والی سمندری حیات کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خاص قسم کی سمندری خوراک کی اہمیت اور مقدار کو بڑھانا ہے۔
مہند خوجی نے ماہی گیروں پر زور دیا ہے کہ تمام ضابطوں کی تعمیل کریں اور جھینگوں کے ذخیرے کی حفاظت کے لیے پائیدار ماہی گیری کے رائج طریقے اپنائیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں