Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ فرسان میں مچھلی کے سالانہ شکار میلے کا آغاز

مچھلی کے شکار کا میلہ جزیرے کی صدیوں پرانی روایت ہے (فوٹو، ایس پی اے)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے سالانہ حرید مچھلی کے شکار میلے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پرشہزادہ فیصل بن محمد بن ناصر اور شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جزیرہ فرسان میں پائی جانے والی مخصوص ’حرید‘ مچھلی ان دنوں بڑی تعداد میں ساحل پرپہنچ جاتی ہے۔
جزیرے کے رہنے والے صدیوں کی روایت پر عمل کرتے ہوئے ان دنوں مچھلی کے شکار کا میلہ منعقد کرتے ہیں۔ میلے میں شکار کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جو سب سے بڑی اور زیادہ مچھلیاں پکڑتا ہے اسے انعام دیا جاتا ہے۔
میلے کا باقاعدہ آغاز گورنر جازان ریجن کے وہاں پہنچنے کے ساتھ کیا گیا جب گورنر نے شکار شروع کرنے کے لیے باقاعدہ فائر کر کے شکاریوں کو اشارہ دیا۔
جزیرہ فرسان اور دیگر علاقوں سے آنے والے شکاری اپنی ٹیموں کے ہمراہ جال لیے مچھلیاں پکڑنے کے لیے دوڑتے ہوئے پانی میں چلے گئے۔

جزیرے کی مخصوص حرید مچھلی ان دنوں بڑی تعداد میں ساحل پرآجاتی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

شکار کی افتتاحی تقریب میں گورنریٹ کے قائمقام  سیکرٹری ڈاکٹر عیسٰی بن یحیٰی، کمشنر جزیرہ فرسان عبداللہ بن محمد ظافری اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
واضح رہے ’حرید‘ نامی مچھلی جزیرہ فرسان کی خاص شناخت ہے۔ ان دنوں  بڑی تعداد میں یہ مچھلیاں ساحل پر آ جاتی ہیں جنہیں لوگ بڑی آسانی سے شکار کر لیتے ہیں۔ بعض لوگوں تو جال کے بغیرہی محض ہاتھوں سے ہی مچھلیاں پکڑ لیتے ہیں۔

شیئر: