سعودی انٹرپول نے مفرور شخص پاکستان کے حوالے کردیا
’مذکورہ شخص 2022 میں دو افراد کا قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرپول نے کہا ہے کہ ایک مفرور شخص کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف پاکستان نے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے تھے۔
مذکورہ شخص 2022 میں دو افراد کا قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا۔
پاکستانی حکام کی اطلاع پر معلوم ہوا کہ وہ شخص سعودی عرب میں چھپا ہوا ہے، ریکارڈ وقت میں اس کے مقام کا تعین کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔