کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ڈاکٹر
کینسر کے مریضوں اور خاندان کی مدد کےلیے ایسوسی ایشن قائم کی ہے۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
سعودی خاتون ڈاکٹر احلام دھل جو ریڈی ایشن اونکولوجی کنلسٹنٹ ہیں، نے کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ہے، وہ ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطی کی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔
الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احلام دھل نے کہا انہیں فخر ہے کہ وہ سعودی خواتین کی بہت سی کامیابیوں میں کچھ نیا شامل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا انہوں نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کرنے کےلیے خدمات تیار کیں۔ خواتین سٹاف کو کینسر کے مریضوں کے آرام کو یقینی بنانے کےلیے تیار کیا۔
انہوں نے مریضوں اور ان کے خاندان کو نفسیاتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لیے ایسوسی ایشن (معک) کے بارے میں بھی بتایا۔
مریضوں کو خدمات کی فراہمی اور مریضوں کو ماہرین کے قریب لانے کے لیے ایک منفرد تکنیکی انفراسٹرکچر تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ ان کے جوابات اور استفسارات کو موثر اور تیز رفتار طریقے سے حاصل کیا جاسکے۔
ڈاکٹر احلام نے بتایا سٹرونگر ٹوگیدر پروگرام تشخیص، مرحلے اور مریض مرد ہو یا عورت کے مطابق خصوصی سپورٹ گروپ فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ پروگرام علاج کے سفر کے دوران ماہرین کی موجودگی کے ساتھ ان کی مدد کرتا ہے تاکہ مریضوں کو مختلف مراحل سے نمٹنے کے طریقے فراہم کیے جاسکیں اور مریض اپنی معمول کی زندگی میں واپس آسکیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں