Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل میں پاکستان کی شمولیت پر بات چیت

 کھجور کی کاشت، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل کے سی ای او ڈاکٹر عبدالرحمن سلیمان الحبیب سے ملاقات کی ہے۔
 صنعتی سطح پر ترقی کو فروغ دینے کےلیے کھجور کی کاشت، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل میں پاکستان کی شمولیت پر بات چیت کی گئی، پاکستان کھجور پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹس کونسل کا مقصد کھجور کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون، درپیش چیلنجز، تحقیقی اور پیداواری مسائل کا حل، کھجور انڈسٹری کی ترقی اور کھجور کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا کھجور پیدا کرنے والا ملک ہے اور یہ تیسری بڑی فصل ہے۔
 بلوچستان کے علاوہ سندھ میں سکھر، خیرپور، پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور کے پی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کھجور کی کاشت کی جاتی ہے۔
پاکستان کی کوشش ہے سندھ اور بلوچستان کی کھجوریں برآمد کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

شیئر: