Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹری انڈسٹریز کے گورنر کی برطانوی عہدیدار سے ملاقات

دفاعی صنعتوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی (فوٹو ،ایکس اکاؤنٹ)
سعودی  جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے گورنر احمد بن عبدالعزیز العوھلی نے پیر کو برطانوی وزارت دفاع میں ملٹری پروکیورمنٹ کی وزیر ماریہ  ایگل سے ملاقات کی۔
جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز  (GAMI) نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ  ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی صنعتوں کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک کے تحت ہے۔
ملاقات کے دوران فریقین نے فوجی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: