Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارم ہاؤسز اور ریزورٹس میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ضوابط کیا ہیں؟

بنیادی شرائط میں سب سے اہم لائسنس کا حصول ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت بلدیات و ہاوسنگ نے تجارتی فارم ہاؤسز اور ریزورٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔
بنیادی شرائط میں سب سے اہم لائسنس کا حصول ہے جس کے بغیر اس کارروبار کا آغاز کرنا ممکن نہیں۔
اخبار 24 نے حاصل شدہ شرائط کی کاپی کے حوالے سے  بتایا کہ فارم ہاوسز کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک مختلف انواع کی تقریبات کے لیے جبکہ دوسرا تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے تعمیر کیے گئے فارم ہاوسز شامل ہیں۔
فارم ہاوسز کے لیے نئے ضوابط کا مقصد اس شعبے میں خدمات کے معیار کو بلند کرنا اور سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنا ہے۔
تقریبات کےلیے بنائے گئے فارم ہاوسز کے لیے لازمی کہ وہاں مہمانوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کیا گیا ہو جبکہ ان فارم ہاوسز میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے انتظامات نہ کیے جائیں۔
تفریحی فارم ہاوسز میں پرسکون ماحول کو فراہم کیا جائے جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیوں کےلیے کھیل کا سامان مثال کے طورپر سوئمنگ پولز وغیرہ کی سہولت فراہم کی جائے۔
بلدیہ کی جانب سے لائسنس جاری کرانے سے قبل لازمی ہے کہ شہری دفاع کے این اوسی حاصل کیا جائے جس میں فائرفائٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر شرائط شامل ہیں۔
تقریبات کے لیے فارم ہاوسز کا تعمیر شدہ حصہ مجموعی رقبے سے 40 فیصد سے زیادہ نہ ہو جبکہ کارپارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ہو۔
تفریحی فارم ہاوسز کی شرائط کے مطابق مجموعی رقبے کا تعمیراتی حصہ 30 فیصد سے زیادہ نہ ہو25 میٹر مربع پرکار پارکنگ لازمی ہے ہر ایک شخص کےلیے 19 میٹر مربع کی جگہ مخصوص ہو ۔
فارم ہاوسز ایسے مقام پر ہوں جو عوامی ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے کا باعث نہ بنیں۔ ہر 25 کار پارکنگ میں ایک پارکنگ مخصوص افراد کےلیے ہو۔

شیئر: