جدہ میں سلائی کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ
جمعرات 5 ستمبر 2024 13:08
’سلائی کی 14 مشینیں ضبط ہوئی ہیں جبکہ تمباکو کے 1920 پیکٹ تلف کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے سلائی کے غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مارا ہے جہاں کے دو کمروں کو تمباکو کے غیر قانونی مواد کے گودام کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی میں سلائی کی 14 مشینیں ضبط ہوئی ہیں جبکہ تمباکو کے 1920 پیکٹ تلف کئے گئے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تارکین نے اپنی رہائش کو کارخانہ اور گودام بنا رکھا تھا‘۔
’مذکورہ کارخانے کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنا پر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مارا ہے‘۔
’کارخانے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مالک مکان کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔