Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟

’آج مکہ مکرمہ ، جازان، عسیر اور باحہ میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مکہ مکرمہ ، جازان، عسیر اور باحہ میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ مدینہ منورہ اور حائل میں ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’باحہ کے العقیق، المندق، بلجرشی اور قرب وجوار کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
’بحیرہ احمر میں آج مغربی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 15 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگا جبکہ ایک سے دو میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’جبکہ خلیج عرب کے سمندر میں مغربی اور جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار10 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ آدھے میٹر سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک ہے جبکہ السودہ سرد ترین ہے جہاں 13 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’گرم ترین شہروں میں مدینہ منورہ بھی ہے جہاں 43 ڈگری ہے جبکہ ریاض، الخرج اور ینبع میں 42 سینٹی گریڈ ہے‘۔
اسی طرح سرد علاقوں میں ابہا، طریف، القریات اور الباحہ ہے جہاں 17 سے 20 تک ڈگری ہے‘۔
 

شیئر: