قومی وحدت کو نشانہ بنانے اور قبائلی تعصب پھیلانے پر 7 افراد گرفتار
جمعرات 5 ستمبر 2024 14:53
’مذکورہ افراد انتہائی مکروہ قسم کا کام کرنے کے لیے مختلف مواد شیئر کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قومی وحدت کو نشانہ بنانے اور قبائلی تعصب پھیلانے پر 7 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد انتہائی مکروہ قسم کا کام کرنے کے لیے مختلف مواد شیئر کیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش مکمل کی گئی اور انہیں سزا پانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے‘۔
وزارت نے قومی وحدت کے لیے خطرہ بننے اور قبائلی تعصب پھیلانے انتہائی مذموم کام سے خبردار کرتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ایسا کام جو بھی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون کے مطابق سزاپائے گا‘۔