Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالانز کی رعایتی مدت ختم ہونے میں کتنے دن رہ گئے ؟

کاراسکریچنگ پر 60 ہزار ریال تک چالان کیا جاتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کاراسکریچنگ  پر ہونے والے چالان کی ادائیگی پرکسی قسم کی رعایت نہیں دی جاتی۔ اسکریچنگ کرنے پر  20 سے 60 ہزار ریال تک چالان کیا جاتا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ  دیگرخلاف ورزیوں پر ہونےوالے چالان کی ادائیگیوں کے حوالے سے دی جانے والی 50 فیصد  رعایت کی مدت 18 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے ایوان شاہی نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر ہونے والے چالانز کی ادائیگی کے لیے 50 فیصد رعایت دینے کے احکامات صادر کیے تھے جن پر عمل درآمد جاری ہے۔
ٹریفک پولیس نے شاہی احکامات پرعمل کرتےہوئے 18 اپریل 2024 تک ہونے والے چالان پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا ۔ رعایت کی مدت 6 ماہ مقرر کی گئی تھی جو 18 اپریل 2024 کو ختم ہو جائے گی۔
چالان کی ادائیگی کےلیے رعایتی مہم سعودی شہریوں ، مملکت میں مقیم غیرملکی اور خلیجی ممالک سے اپنی گاڑیوں پر آنے والوں کے لیے بھی فراہم کی گئی ہے ۔

شیئر: