خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کا 61 ویں وزارتی اجلاس ریاض میں شروع ہورہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیی، بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبدالطیف بن راشد الزیانی اجلاس میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جی سی سی کا وزارتی اجلاس پیر کو ریاض میں ہو گا۔ اس کی صدارت قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کریں گے۔