سعودی قیادت کی طرف سے تاجکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
’سعودی قیادت نے تاجک صدر امام علی رحمن کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تاجکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے تاجک صدر امام علی رحمن کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے تاجک حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے تاجک صدر کو روانہ کئے گئے مکتوب میں مزید و ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔