ارتھ سٹور اینڈ کیفے ستمبر کے وسط میں جدہ اور مدینہ میں کھل جائے گا جب کہ ریاض کی برانچ اکتوبر میں کام شروع کرے گی۔
اس منصوبے کے تحت مقامی پروڈیوسرز کو اپنی روایتی ڈشوں کی وسیع تر رینج کی نمائش اور فروخت کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد باورچیوں اور مقامی پروڈیوسروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتے ہوئے، کھانا بنانے کی طریقوں کو جدت دیتے ہوئے مقامی و عالمی سطح پر سعودی پکوان کی لذت روشناس کرانا ہے۔
یہ منصوبہ آرٹس کمیشن کے سعودی کھانوں کی ثقافت کو قائم کرنے اور مملکت کو غیر معمولی پکوان کے تجربات کے مرکز میں تبدیل کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔
کُلنری آرٹس کمیشن نے اپنے قیام کے بعد سے 2020 میں سعودی کھانوں کو مقامی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کام کیا ہے، جس سے مملکت کو عمدہ مقام بنا کر پیش کیا گیا ہے۔
سعودی کُلنری آرٹس کمیشن کے تحت مملکت کے مختلف شہروں میں قومی کھانوں کا سالانہ میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں