Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور قطری وزارات داخلہ کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط

باہمی تعلقات کے فروغ اور و دیگر امور پر اتفاق کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی و قطری وزرائے داخلہ کے اجلاس  میں دونوں وزارتوں کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ اور دیگر امور پر اتفاق کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی قیادت کی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے وزارئے داخلہ نے ملاقات کی۔
اجلاس میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور قطری وزیر داخلہ اور سربراہ امن فورس شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی نے شرکت کی۔
مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔


عملی تربیت اور تحقیق کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔(فوٹو: ایس پی اے)

 دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سعودی عرب اور قطر کے مابین سائنسی علوم، عملی تربیت اور تحقیق کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمان الفالح جبکہ قطری وزیر داخلہ کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن خلف الکعبی نے کیے۔
اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان، وزارت داخلہ کے سیکرٹری جنرل برائے امور امن عامہ محمد بن مھنا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بریگیڈئیرسلمان الیحی کے علاوہ وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال شلھوب بھی موجود تھے۔

شیئر: