سعودی سپیس ایجنسی کے وائس چیئرمین اور سی ای او محمد التمیمی نے 11 سے 13 ستمبر تک برازیل میں جی 20 سپیس اکانومی لیڈرز کے پانچویں اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل اجلاس سعودی عرب کی جی 20 کی صدارت کے دوران ہوا تھا، جس میں سپیس اکانومی اورموسمیاتی تبدیلی: ’چیلنجز اور مواقع‘ پر توجہ مرکوز کی گئی۔
محمد التمیمی نے خلائی شعبے میں سعودی عرب کی پیش رفت، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی میں کمی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے مملکت کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے جدت طرازی، انٹرپرینیوشپ اورموسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے سپیس ٹیکنالوجی کے نفاذ کےلیے سعودی خلائی ایجنسی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
سعودی عرب نے پرامن خلائی تحقیق کے تعاون کو بڑھانے کے لیے برازیل کی خلائی ایجنسی کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
علاوہ ازیں سعودی سپیس ایجنسی کے سی ای او نے اپنے برازیلی اور انڈین ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں میں خلائی معیشت پر تبادلہ خیال کیا اور برازیل کی خلائی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔