Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ فوٹو وائرل، ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘

مائرہ خان کے بیٹے کی پیدائس 2010 میں ہوئی تھی (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
اتوار کو مائرہ خان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کے وقت کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مائرہ خان نے ہسپتال کے کمرے کی ایک یادگار فوٹو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس فوٹو میں اذلان کو مائرہ خان کے بیڈ کے ساتھ ایک جھولے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مائرہ خان نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں اپنے بیٹے کو دعائیں دی ہیں اور اس احساس کے بارے میں بھی بتایا ہے جو انہوں نے ماں بن کر محسوس کیا ہے۔
مائرہ خان نے لکھا ہے کہ ’24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں۔ میرا اکلوتا اذلان۔‘
ماہرہ خان اپنے بیٹے کے لیے اور دیگر بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش رکھے اور صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، میرے بیٹے سمیت تمام بچے صحیح راستے کا انتخاب کریں اور ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں، آمین۔‘
وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’جیسے میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین، انشا اللّٰہ۔‘
یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے سنہ2007 میں شادی کی تھی اور 2010 میں ان کے ہاں بیٹے اذلان خان کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس کے بعد ماہرہ خان اور علی عسکری کی سنہ 2015 میں راہیں جدا ہو گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

شیئر: