Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں تیز ہوا، حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ ریجن کے دیگر شہروں میں یہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 اور 49 فی گھنٹہ کے درمیان ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ ریجن کے دیگر شہروں میں یہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
’خرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، خلیص، الکامل اور جموم زیادہ متاثر ہوں گے جہاں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت جازان، عسیر اور باحہ میں بھی ہوگی جہاں بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’وادی الفرع، الحناکیہ، المہد، العلا اور خیبر میں یہ کیفیت شام 7 بجے تک رہے گی‘۔
 

شیئر: