Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.69 ریال رہی (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 17 ستمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.69 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 272.13 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 311.64 ریال، 22 قیراط ایک گرام 285.67 اور18 قیراط 233.73 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,617.80، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,742.46 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,991.77 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 313,824 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: