Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آکر میری اور اہل خانہ کی زندگی بدل گئی: فلپائنی ٹیچر

فلپائنی ٹیچر نے کہا کہ مملکت سے محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے (فوٹو: سکرین گریپ الاخباریہ)
سعودی عرب میں مقیم ایک فلپائنی ٹیچر جمری کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے نہ صرف میری بلکہ فلپائن میں اہل خانہ کی زندگی بھی تبدیل کر دی، ہمارے پاس کوئی مکان نہیں تھا اب اہل خانہ خوبصورت مکان کے مالک ہیں۔‘
سعودی ٹی وی الاخباریہ کو اپنے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے فلپائنی شہری کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کا 94 واں قومی دن نہ صرف سعودیوں کے لیے بلکہ ہمارے لیے بھی باعث خوشی ہے۔ مملکت سے محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت عمر 31 برس ہے۔  ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا۔ زندگی بہت کھٹن تھی۔ سوشل سٹیڈیز میں ماسٹر ڈگری کی اور ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک ہو گیا۔‘
جمری نے بتایا کہ ’یہاں آکر ہمیں بہت کچھ ملا، سعودی عرب میں گزشتہ تین برسوں سے رضاکارانہ کاموں میں مستقل حصہ لیتا ہوں خواہ وہ صفائی کا کام ہو یا شجرجاری مہم۔‘
’ہم یہاں ایک کمیونٹی کی حثیت سے رکھتے ہیں، سب کو چاہیے کہ رضاکارانہ کاموں میں سعودیوں کے ساتھ برابر شریک ہوں۔ اپنے ہم وطنوں کو کہتا ہوں کہ باقاعدہ رضاکارانہ کاموں میں شرکت کریں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں سعودی عرب پر فخر ہے کیونکہ اس ملک کی وجہ سے میرے خاندان کے حالات بہتر ہوئے جو عرصے سے غربت کی چکی میں پس رہے تھے۔‘

شیئر: