معذوروں کے لیے یوم الوطنی کی تقریب
’یوم الوطنی کی تقریب میں 700 معذوروں اور ان کے اہل خانہ کو مدعو کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
معذوروں کی خیراتی کمیٹی ’حرکیہ‘ نے یوم الوطنی کی تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں 700 معذوروں اور ان کے اہل خانہ کو مدعو کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ صحافتی برادری اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بھی شریک ہوئے۔
شرکا کی آمد پر ان کو قہوہ، شربت اور کھجوروں سے استقبال کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ انجینئر ناصر المطوع نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یوم الوطنی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
تقریب میں قومی نغمے اور روایتی رقص کے علاوہ مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔