Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اماراتی صدر کا خیرمقدم کیا

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تبادلہ خیال کے لیے بائیڈن سے ملاقات کی۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید پیر کو امریکہ کے سرکاری دورے کے آغاز پر وائٹ ہاوس پہنچے ہیں۔
وام کے مطابق وائٹ ہاوس آمد پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اماراتی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔
 ملاقات میں امارات اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک شراکت کو مزید وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سپیس کے شعبے شامل ہیں۔
شیخ محمد زاید نے ایکس اکاونٹ پر لکھ مجھے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاوس میں مل کر خوشی ہوئی۔
سٹریٹجک اور پائیدار شراکت داری جو دونوں ملکوں کو متحدہ رکھتی ہے وہ غیر متزلزل ہے۔ 
آج ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سپیس اور موسمیاتی امور سمیت اہم شعبوں میں تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقے تلاش کیے ہیں۔
دونوں ملک مل کر امارات، امریکہ اور دنیا کے عوام کےلیے استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیتے رہیں گے۔
وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے پیر کو بتایا امارات کے صدر اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی ملاقات کریں گے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر: