Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں ٹائر سکریچنگ کرنے والا شخص گرفتار

’ٹائر سکریچنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم محکمہ ٹریفک نے ٹائر سکریچنگ کرکے اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا میں فخریہ طور پر شیئر کی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنا پر مذکورہ شخص کی شناخت کی گئی اور ریکارڈ وقت میں اسے قابو کرلیا گیا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو ٹریفک بورڈ کے حوالے کردیا گیا جہاں اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: