Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشیوں نے یوم الوطنی کی تعطیل کہاں گزاری؟

’مختصر تعطیلات پر سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اندرون ملک سیاحت کو زیادہ پسند کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ٹکٹ بکنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’ویگو‘ نے کہا ہے کہ یوم الوطنی تعطیلات پر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سب سے زیادہ جدہ، ریاض دمام اور مکہ مکرمہ کا رخ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یوم الوطنی جیسی مختصر تعطیلات پر سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اندرون ملک سیاحت کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
بکنگ کے پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ ’مختصر تعطیلات کے دوران شہریوں کی دوسری ترجیح مدینہ منورہ، ابہا، تبوک، جازان اور طائف ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مختصر تعطیلات میں اندرون ملک سفر کی ترجیح دینے والوں میں زیادہ تر مرد ہیں جبکہ خواتین یا فیملی دوسرے نمبر پر آتے ہیں‘۔
سیاحت کے شعبے کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’مختصر تعطیلات کے دوران سعودی خاندان زیادہ تر ان شہروں کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کے رشتہ دار رہتے ہیں یا اپنے آبائی علاقوں میں جانا پسند کرتے ہیں‘۔

شیئر: