Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو امریکی ڈالر میں صکوک جاری کرے گی

’صکوک بینکوں کے ذریعہ سرمایہ کاروں تک پہنچ سکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی امریکی ڈالر میں 5 سال  اور 10 سال کے بین الاقوامی صکوک جاری کرکے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعلان شدہ شرائط کے مطابق صکوک بینکوں کے ذریعہ سرمایہ کاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔
قبل ازیں جولائی میں سعودی آرامکو نے پہلی مرتبہ تین سال کے لیے امریکی ڈالر صکوک جاری کرکے 6 بلین ڈالر جمع کئے تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آرامکو کمپنی رواں سال 2024 میں مجموعی طور پر 124.3 بلین ڈالر کے ڈیوڈینڈ تقسیم کرے گی۔
اس میں سے بڑا حصہ حکومت کو جائے گا جو کمپنی میں 81.5 فیصد حصص کی مالک ہے جبکہ 16 فیصد مختلف انویسٹمنٹ فنڈز کو جائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب آرامکو کے ذریعہ  تیل کے روزانہ 9 ملین بیرل  سپلائی کرتا ہے جو پیدواری صلاحیت کا صرف 25 فیصد حصہ ہے۔

شیئر: