Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی مسلسل 14ویں فتح، انڈین حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

عثمان وزیر ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیسے معتبر اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: عثمان وزیر ایکس)
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنے انڈین روایتی حریف تِھلک سیلوام کو شکست دے دی۔
عثمان وزیر نے جمعرات کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ کے ویلٹر ویٹ باؤٹ میں تِھلک سیلوام کو شکست دی۔
عثمان وزیر نے چھ راؤںڈ پر مشتمل مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں تِھلک سیلوام کو اپنی شاندار تکنیک کے مظاہرے سے ناک آؤٹ کر دیا۔
رواں برس جون میں عثمان وزیر نے بینکاک ہی میں اپنی 13ویں انٹرنیشنل فائٹ جیتی تھی۔
اس فائٹ میں انہوں نے تھائی لینڈ کے باکسر کو شکست دی تھی۔
یہ کامیابی عثمان وزیر کے 9 سال کے کیریئر کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیسے معتبر اعزاز اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔
وہ 16 اپریل 2006 کو استور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے 2018 میں اپنے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 2019 میں انہوں نے ڈیبیو کیا۔
وہ اب تک مجموعی طور پر 13 فائٹس کر چکے ہیں جس میں انہیں تمام فائٹس میں جیت حاصل ہوئی۔
انہوں نے 13 میں سے 9 فائٹس ناک آؤٹ جیتیں۔

شیئر: