شہزادہ فیصل بن فرحان کا شامی نائب صدر سے رابطہ
جمعرات 26 ستمبر 2024 18:58
تقریری پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ شام کے نائب صدر ڈاکٹر فیصل المقداد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ڈاکٹر فیصل المقداد کو شام کے نئے نائب صدر تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب صدر جمہوریہ شام کے عہدے پر فائز ہونے پر ڈاکٹر فیصل المقداد کے لیے نیک تمناوں اور کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔