شہزادہ فیصل بن فرحان سے بلغاریہ کے صدر اور الجزائر کے ہم منصب کی ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان سے بلغاریہ کے صدر اور الجزائر کے ہم منصب کی ملاقات
منگل 24 ستمبر 2024 22:20
بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بلغاریہ کے صدر رومن رادیو نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو نیویارک میں الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں، دونوں ملکوں کے لیے تشویش کے امور خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال پر کثیر الجہتی تعاون کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود موجود تھے۔