Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سے دن اور رات برابر ہوں گے : ماہر موسمیات

’آج سے دن 12 گھنٹے کا ہوگا جبکہ رات بھی 12 گھنٹے کی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبد اللہ الحصینی نے کہا ہے کہ آج سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں دن اور رات برابر ہوجائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  انہوں نے کہاہے کہ ’آج سے دن 12 گھنٹے کا ہوگا جبکہ رات بھی 12 گھنٹے کی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آئندہ دنوں سے رات کا وقت آہستہ آہستہ طویل ہونا شروع ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’16 اکتوبر سے موسمی تبدیل ہونا شروع ہوگا اور دیگر موسمی عناصر کی تکمیل پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔

شیئر: