Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا ہاورڈ میں قانون اور مذہب پر لیکچر

سماجی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اصولوں پر بات کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئر مین شیخ ڈاکٹرمحمد العیسی  نے ہاروڈ لا سکول میں قانون اور مذہب: ’امن کے امکانات اور معاشرتی تقسیم کا مقابلہ‘ کے عنوان سے لیکچر دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں فیکلٹی ممبران، پالیسی سازوں اور طلبہ نے شرکت کی۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے سماجی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اصولوں اور مختلف مذہبی اور قانونی تشریحات پر بات کی۔
 لیکچر کے بعد سکول آف لا کی سینیئر ممبر پروفیسر مارتھا مینو کی نظامت میں ایک مکالمہ سیشن ہوا جس میں سینئر تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پروفیسر مارتھا مینو نے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو کمیونٹی کی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور تقسیم سے نمٹنے میں مذہب اور قانون کے کردار کی وضاحت کرنے کا موقع فراہم کیا۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے مجوزہ حل، موثر اور نتیجہ خیز بات چت کےلیے ضروری گائیڈ لائنز کے ساتھ آج کے معاشروں کو درپیش چیلنجوں اور خطرات کا خاکہ پیش کیا۔
مکالمہ سیشن میں تاریخی اور عصری تنازعات پر بھی روشنی ڈالی گئی، ان کے بارے میں مذہبی نقطہ نظر اور متعلقہ قانونی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہو ں نے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات بشمول مکہ چارٹر اور اسلامی فرقوں کے درمیان پل کی تعمیر کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

شیئر: