Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس کے بغیر اشتہاری ویڈیو بنانے پر 6 غیر ملکیوں پر جرمانہ

’مذکورہ افراد پر مجموعی طور پر 3 لاکھ ریال کے جرمانے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
میڈیا ریگولیشن اتھارٹی نے اجازت نامے کے بغیر اشتہارات کرنے پر 6 غیر ملکیوں پر جرمانے عائد کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد سعودی عرب میں مقیم سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جن افراد کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان میں سے مرد اور خواتین ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لائسنس حاصل کئے بغیر اشتہاری ویڈیو بنانے کی خلاف ورزی پر مذکورہ افراد پر مجموعی طور پر 3 لاکھ ریال کے جرمانے ہوئے ہیں‘۔

شیئر: