Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر پاکستانی کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط کرے گا

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) اسلام آباد میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدوں اور عملی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔
منگل کو اس تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستانی حکام اور بین الاقوامی اور مقامی انسانی تنظیموں کے شراکت داروں کی شرکت متوقع ہے۔
 شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ایک بیان کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان معاہدوں میں پاکستان کے کئی علاقوں میں امداد اور تعمیراتی منصوبے شامل ہوں گے، جو سینٹر کی جانب سے تیار کردہ امدادی منصوبوں کے مطابق ہوں گے۔
 یہ سینٹر ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو امدادی اور انسانی کاموں کے لیے مخصوص ہے۔ اس کا آغاز مئی 2015 میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور سرپرستی میں کیا گیا تھا۔
 کے ایس ریلیف سینٹر اپنے کاموں میں اعلیٰ انسانی مقاصد پر مبنی ہے، جن کا مقصد دنیا کے کسی بھی مقام پر ضرورت مندوں کی مدد اور آفت زدگان کی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت کام درست نگرانی کے طریقہ کار اور تیز تر منتقلی کے جدید طریقوں کے تحت انجام دیے جاتے ہیں، جو اقوام متحدہ کی تنظیموں اور بین الاقوامی اور مقامی غیر منافع بخش تنظیموں کے ذریعے انجام پاتے ہیں۔
 ادارے کے پیش کردہ منصوبے اور پروگرام مستحقین کی ضروریات اور ان کے حالات کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ امداد کے یہ منصوبے تمام امدادی اور انسانی کاموں کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں، جن میں خوراک کا تحفظ، کیمپوں کا انتظام، پناہ گاہ، ابتدائی بحالی، تحفظ، تعلیم، پانی اور ماحولیاتی اصلاح، غذائیت، صحت، انسانی امداد کی سپورٹ، لاجسٹک خدمات اور ہنگامی مواصلات شامل ہیں۔

شیئر: