Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر، درجہ حرارت 41 ڈگری

’مکہ مکرمہ ریجن کے دوسرے شہروں میں آج ہلکی بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے دوسرے شہروں میں آج ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، اللیث، القنفذہ، الشفا، یلملم اور دیگر میں شام 7 بجے تک مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرم ترین شہروں میں مدینہ منورہ بھی شامل ہے جہاں 40 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ینبع میں 39، بریدہ میں 38 اور وادی الدواسر، شرورہ اور العلا میں 37 ڈگری ہے‘۔
’دوسری طرف سرد ترین شہروں میں سرفہرست السودہ ہے جہاں 13 ڈگری ہے، ابہا اور الباحہ میں 17، القریات میں 18 اور تبوک  میں 19 ڈگری ہے‘۔
بارش کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو الباحہ، عسیر اور جازان میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: