Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے تین گولڈ میڈلز جیت لیے

اوپن کیٹیگری میں نوح بٹ نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا (فوٹو: سی ڈبلیو جی)
جنوبی افریقہ میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیا۔
پاکستان کی سرکاری خبر رساں نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔
خبر کے مطابق نوح بٹ اس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور سکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے سکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by (@noohdastgirbutt)

بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برونز میڈل بھی حاصل کیا۔
اوپن کیٹیگری میں نوح بٹ نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نوح بٹ اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اختلافات کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ سے پاور لفٹنگ کے کھیل میں سوئچ کرلیا۔

شیئر: