Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک ایپ کو بہتر بنایا جائے گا: وزیر حج

’ایپ کو بہتر بنانے کے لیے یورز کی طرف سے تجاویز وصول کی جارہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج و عمرہ خدمات کے لیے نسک ایپ کو بہتر اور معیاری بنانے پر کام ہو رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایپ کو بہتر بنانے کے لیے یورز کی طرف سے تجاویز وصول کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نسک ایپ کو معیاری اور حج و عمرہ سے متعلق جامع اور آسان استعمال بنا رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ نسک ایپ حج و عمرہ کے متعلق اہم ایپ ہے جس کے ذریعہ عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت ناموں کا اجرا کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں حج کی رجسٹریشن و غیرہ بھی نسک ایپ کے ذریعہ ہی ہوتی ہے۔
نسک ایپ میں حرمین شریفین اور تمام اسلامی یادگار مقامات کے میپ بھی موجود ہیں۔

شیئر: