Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سپین کو قومی دن پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے سپین کے شاہ فلپ ششم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سپین کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سپین کے شاہ فلپ ششم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے سپین کے شاہ کے نام روانہ کئے مکتوب میں خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے سپین کے لیے مزید ترقی و کامرانی اور عوام کے لیے خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: