خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج اتوار کو لبنان کی مدد کے لیے پہلا سعودی طیارہ ریاض سے روانہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مرکز قنا میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تفتیش شروعNode ID: 880226
-
گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی ابشر کے ذریعہNode ID: 880232
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قیادت کی ہدایت پر لبنانی متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل قائم ہوگیا ہے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت روانہ ہونے والے طیارے میں 40 ٹن امدادی سامان ہے۔
امدادی سامان میں خشک راشن، ادویہ، طبی آلات ، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
أكثر من 40 طنًا من المساعدات السعودية الطبية والإغاثية والإيوائية لإغاثة الشعب اللبناني في أولى رحلات الجسر الجوي الإغاثي
عبر مراسل #الإخبارية منصور الأمير pic.twitter.com/0Nj2q7VVUX
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) October 13, 2024