Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت

بین الپارلیمانی یونین کی صدر نے شریک پارلیمینٹیرینز کا خیرمقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اےا)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر  ڈاکٹرعبداللہ بن محمد ابراہیم آل الشیخ نے جنیوا میں ہونے والے بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 149 ویں اجلاس میں مملکت کی وفد کی سراہی کی۔
 خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر تولیا ایکسون نے افتتاحی اجلاس میں شریک پارلیمینٹیرینز کا خیرمقدم کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے بہتر مستقبل کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا  جدت اور ایجادات کے ذریعے دنیا کو مزید پائیدار اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اجلاس کا عنوان ’بہتر مستقبل کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال‘ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل مارٹن چونگ جن نے اپنے خطاب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے مفید استعمال اور اس حوالے سے پالیسی سازی کی اہمیت پرزوردیا۔
سولر امپلس فاونڈیشن کے بانی برٹرینڈ پیکارڈ نے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملکوں کے مابین مساوی مواقع کے حصول اور بہتر و خوشحال معاشروں کی تشکیل کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
کونسل کے 149 ویں اجلاس کا بنیادی عنوان ’بہتر اور پائیدار مستقبل کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کا استعمال‘ تھا۔ اس حوالے سے شرکاء نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

شیئر: