ایک ماہ میں ڈلیوری سروسز کی چار ہزار 300 خلاف ورزیاں
منگل 15 اکتوبر 2024 18:54
نئے ضوابط مرتب کرنے کے لیے بھی غور کیا جارہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ستمبرمیں ڈلیوری سروسز کمپنیوں پر 4 ہزار 300 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیاں محتلف نوعیت کی تھیں جن میں بیشتر ڈلیوری ڈرائیوروں کا یونیفارم نہ پہننا اور ڈلیوری کمپنیوں کی جانب سے ایسے ڈرائیوروں کے ساتھ لنک اپ کرنا جن کے پرمٹ ڈلیوری سروس کے نہیں۔
دیگر خلاف ورزیوں میں ڈرائیوروں کی جانب سے ارسال کی جانے والی اشیا کے تحفظ کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل نہ کرنا تھا۔
واضح رہے ڈلیوری سروسز کے حوالے سے متعلقہ ادارے کی جانب سے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نئے ضوابط مرتب کرنے کے لیے بھی غور کیا جارہا ہے۔