Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے پیچھے حزب اللہ ہے: ایران

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق لبنان سے ایک ڈرون نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کے پیچھے لبنان کی تنظیم حزب اللہ ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مشن نے حملے میں ایران کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’یہ کارروائی لبنانی حزب اللہ کی طرف کی گئی ہے۔‘
اس سے قبل سنیچر کو بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ پر الزام لگایا تھا کہ ’مجھے مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘
ان کے دفتر نے کہا تھا کہ لبنان سے ایک ڈرون نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
تہران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم، جو لبنان کے جنوب میں اسرائیل کے خلاف لڑ رہی ہے، نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایران کی پراکسی حزب اللہ کی جانب سے آج مجھے اور میری اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش ایک سنگین غلطی تھی۔
ایران اور اس کے پراکسیز کو مخاطب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’جو بھی اسرائیل کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اسرائیل پر ایران کے خلاف ’جھوٹ پھیلانے‘ پر تنقید کی ہے۔
اسرائیلی ایمبولنس سروس نے کہا تھا کہ ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کے مطابق قیصریہ شہر میں دھماکے کی آواز سنائی دی جہاں نیتن یاہو چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔

شیئر: