Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی انڈونیشی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

سوبیانتو نے ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی حلف برداری میں مملکت کی نمائندگی کی۔
ایس پی اے کے مطابق انڈونیشیا کے سابق وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو نے ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔
تقریب میں 30 سے ​​زائد ممالک کے سربراہان مملکت اور خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔


نئے انڈونیشی صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام بھی پہنچایا۔( فوٹو: ایس پی اے)

عادل الجبیر نے سعودی قیادت کی جانب سے انڈونیشی صدر کو مبارکباد دی۔ انڈونیشیا کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے نئے صدر کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام بھی پہنچایا۔
یاد رہے صدر پرابوو سوبیانتو نے رواں سال 14 فروری کے عام انتخابات میں تقریبا 60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ 
انہوں نے سابق صدر جوکو ودادو کی جگہ لی ہے جو دو مرتبہ پانچ، پانچ سال کے لے اس عہدے پر رہے۔

شیئر: