Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کی مدد کے لیے گیارہواں طیارہ ریاض سے بیروت روانہ

’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘ ( فوٹو: واس)
لبنان کی مدد کے لیے سعودی عرب سے گیارہواں طیارہ آج بدھ کو بیروت روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض  کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیاہے۔
 

شیئر: