Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی سفیر نے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا

ایرانی سفیر کو قرآن پاک کی پرنٹنگ کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ایرانی سفیر کو قرآن پاک کی پرنٹنگ کے مراحل اور اس کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے قرآن مجید کی اشاعت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔
کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
کمپلیکس قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کےلیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کرتا ہے۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں تیار ہونے والے  قرآن پاک کے نسخے عمرہ زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں۔ مملکت بھر کی مساجد اور دنیا بھر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

شیئر: